پوری قوم کو کئی ماہ سے ہیجان میں مبتلا کیا گیا ‘مسلم لیگ (ن)
  20  اپریل‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں خواجہ سعد رفیق ، مریم اورنگزیب اور دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پوری قوم کو کئی ماہ سے ہیجان میں مبتلا کیا گیا ‘ سوچی سمجھی سازش کے تحت دھرنوں اور الزام تراشیوں کے بعد پانامہ کا سہارا لیا گیا ‘ ہمارے کروڑوں ووٹرز سازش کی ناکامی پر خدا کے حضور سربسجود ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کے کارکن (آج) شکرانے کے نوافل ادا کریں گے ‘ عمران خان خوابوں میں وزیر اعظم بن چکے تھے ‘ وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے میں کوئی حرج نہیں مگر دیوانوں جیسی حرکتیں کرنا مناسب نہیںہے ‘ عمران خان نے ایک لمحے کے لئے بھی شفاف الیکشن کے عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ وہ جمعرات کو پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کارکن اور سپورٹرز خدا کے شکر گزار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) عدالت سے سرخرو ہو کر عوام کے سامنے آئی ہے۔ سازش کرنے والوں کو ایک بارپھر منہ کی کھانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ (آج) جمعہ کے دن کارکن شکرانے کے نوافل ادا کریں گے۔ وزیر اعظم کی مزید کامرانی کیلئے بھی خصوصی دعا ئیں ہوں گی۔ 2013ءکے انتخابات کے بعد عمران خان خوابوں میں و زیر اعظم بن چکے تھے۔ انہوں نے ایک لمحے کے لئے بھی 2013ءکے انتخابات کے نتائج کو قبول نہیں کیا۔ کسی بھی سیاستدان کیلئے وزیر اعظم بننے کی خواہش رکھنا گناہ نہیں ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ مجنوانہ حرکتیں کرنے والے اسی شاخ کو کاٹ رہے ہوتے ہیں جس پر وہ بیٹھے ہیں۔ دھرنے کے دوران جو کچھ ہوا عوام سب کو جانتی ہے۔ دھرنے کے دوران و زیر اعظم اور ان کی ٹیم نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کا گھیراﺅ کرنے والے ناکام اور نامراد لوٹے۔ عمران خان دھرنے کے دوران ایمپائر کو آواز یں دیتے رہے مگر ان کی دال نہیں گلی۔ پاکستان کو لاک ڈاﺅن کرنے کی خواہش صرف دشمنوں کی ہی ہو سکتی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کارکن سڑکوں پر تھے اور لیڈر بنی گالہ میں ورزش کرتے رہے اور درختوں پر چھلانگیں لگاتے رہے۔ شر پسند عناصر کو دکھا دیا کہ ریاست کو طاقت کے بغیر بھی کنٹرول کرنا آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سراج الحق اور شیخ رشید نے شاہراہ دستور پر اپنی عدالتیں لگائی ہوئی تھیں۔ کیس کے دوران معزز ججز کے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا رہا۔ عدالت کو گھیرنے اور دباﺅ میں لانے کی بہت سی کوششیں کی گئیں۔ مخالفین نے سپریم کورٹ پر برملا اثر انداز ہونے کی کوشش کی مگر عدالت نے عمران خان کی وزیراعظم کو نااہل کرنے کی خواہش مستردکردی ،محمد نوازشریف اور ان کے خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی مسترد ہوگئی ۔وزیرریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے منی لانڈرنگ کا کوئی بھی ثبوت عدالت عظمیٰ میں پیش نہیں کیا جا سکا ،عدالت عظمیٰ سے عمران خان کی ساتوں خواہشات یکسر مسترد ہوگئیں ، جے آئی ٹی بنانے کا حکم مسلم لیگ (ن) کے موقف کی تائید ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہذب ملکوں میں وزیراعظم اپنے اداروں کے سامنے پیش ہوتے ہیں ،ہمارے لئے یہ کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ،ان کا کھا کھا کر پیٹ نہیں بھرتا ،وہ خود عزیر بلوچ کے سوالوں کے جواب ہی دے دیں تو بڑی بات ہے اور کچھ نہیں چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی شوگر ملیں روزبروز بڑھ رہی ہیں ،اتنا پیسہ کہاں سے آرہا ہے ،انہوں نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر اور سندھ کے شہروں کو کھنڈر بنا دیا ہے ،کراچی کے اربوں روپے کے فنڈز ان کے محلوں پر خرچ ہوگئے ،وزیراعظم کے سندھ کے دوروں سے پیپلزپارٹی کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے ، پی پی والوں نے اپنے دور میں ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنائی،آصف زرداری کھانا بند کردو تو سندھ کی حالت خود ہی بہتر ہو جائے گی ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کو نہ مانا جائے تو ریاست جنگل بن جاتی ہے ،عدالت کے فیصلے میں مریم نواز کا کہیں ذکر نہیں ہے ،عمران خان صاحب جھوٹے الزامات لگانے پر مریم نواز سے معافی مانگیں ، عمران خان سدھر جاﺅ جلنے ، کڑنے سے کوئی فائدہ نہیں اور سازشیں بھی بند کردو ،عمران خان بڑے ہو جاﺅ ،الزامات اور گالیوں کی سیاست کا دور اب ختم ہو گیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved