وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کے دو ججز کی جانب سے نا اہلی کا سرٹیفکیٹ مل گیاہے، افتخارچوہدری
  20  اپریل‬‮  2017     |     اہم خبریں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان جسٹس اےنڈ ڈےموکر ٹےک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کے دو ججز کی جانب سے نا اہلی کا سرٹیفیکیٹ مل گیاہے وہ اس قابل نہیں رہے کہ ممبر اسمبلی رہ سکیں‘معاملہ جے آئی ٹی کے حوالے کرنے کا مقصد ہے کہ مکمل تحقیقات کی جائیں لیکن وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے یہ کام کیسے کرے گی‘ فیصلے کے بعد حکمران جماعت مٹھائی کس بات کی بانٹ رہی ہے؟فیصلے کا ایک ایک لفظ پڑھا جائے گا۔ جمعرات کو اپنے اےک ٹی وی انٹر وےو مےں افتخا ر محمد چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرسطح کاافسر ہو گا۔ نواز شریف اب تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کے سامنے بطور ملزم کھڑے ہوں گے ،جہاں اجمل پہاڑی اور کامران مدھوری جیسے ملزم پیش ہوتے ہیں، انہیں اسی بات پر استعفیٰ دے دینا چاہیے‘ سپریم کورٹ نے آج ثابت کردیا کہ وزیر اعظم بھی قانون سے بالاتر نہیں جسٹس اعجاز افضل نے اپنی آبزرویشن میں لکھا ہے کہ نواز شریف نے مل لگانے کے لئے بینکنگ ٹرانزیکشن کا نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ پیسے کہاں سے آئے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں اہم یہ ہے کہ ہر جج نے اپنا الگ الگ نوٹ لکھا،پانچوں ججز نے ثابت کردیا کہ وزیر اعظم ایماندار نہیں، دو ججز کی جانب سے نواز شریف کے خلاف اہم فیصلہ آیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ میاں شریف صاحب کے معاہدے کی فراہم کردہ کاپی بوگس ہے جبکہ فیصلے میں حسین نواز کے انٹر ویو کو متنازع قرار دیااورقطری خط کی مذمت بھی کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیر اعظم نے لندن کی جائیدادیں کیسے لیں ، باتوں میں ابہام ہے جبکہ انہوں نے اپنی تقریر میں قطری خط کا زکر تو کیا ہی نہیں تھا،آپ نے قوم سے جھوٹ بولا اورغلط بیانی کی۔چوہدری افتخار کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد حکمران جماعت مٹھائی کس بات کی بانٹ رہی ہے؟فیصلے کا ایک ایک لفظ پڑھا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
78%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
22%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved