بریکنگ نیوز ،مسلم اتحادی افواج کی سربراہی ، حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا
  21  اپریل‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )حکومت نے جنر ل (ر) راحیل شریف کو اتحادی افواج کیلئے این او سی جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اتحادی افواج کیلئے این او سی جاری کردیا، این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔یاد رہے کہ پاک فوج کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو 39 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ مقرر کر دیا گیا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی تھی۔واضح رہے کہ 30دسمبر 2015میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 30 سے زائد اسلامی ممالک نے سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جس میں مصر، قطر،متحدہ عرب امارات،ترکی، ملائشیا، پاکستان اور کئی افریقی ممالک شامل ہیں۔ابتدائی طور پر اس اتحاد میں 34 ممالک تھے تاہم کئی دیگر ممالک کی شمولیت کے بعد اس اتحاد میں شامل ممالک کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔مشترکہ فوجی اتحاد کا ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا، فوج کو دہشت گرد گروپوں کے خلاف تیار کیا جارہا ہے جو شدت پسندی میں ملوث گروپوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
95%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved