ڈان لیکس رپورٹ کی تاریخ کا اعلان‘ نوازشریف کے قریبی ساتھی فارغ
  21  اپریل‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈان لیکس کی رپورٹ 24 اپریل کو پیش کی جائے گی جس کے بعد طارق فاطمی کو باقاعدہ طور پر دفتر خارجہ سے ہٹا دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کیے گئے کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جو 24 اپریل کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں قومی سلامتی کی خبر لیک کرنے کا ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کو قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طارق فاطمی نے متنازعہ خبر کے مندرجارت بغیر اجازت ڈان اخبار کے صحافی کو لکھوائے۔ 24 اپریل کو رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد طارق فاطمی کودفتر خارجہ سے ہٹانے کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved