انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کو جھٹکا
  21  اپریل‬‮  2017     |      شوبز
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما شاہ خان کی بے حد دیوانی ہیں اور بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کو وہ اپنا بہترین کوساتھی اداکار بھی مانتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ شا ہ رخ کے ساتھ اپنے فنی کرئیرکا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھرکنگ خان کے ساتھ ہدایتکارامتیازعلی کی فلم میں جلوہ گرہوں گی۔ اداکارہ سے جب شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ان کی نظرمیں بہترین ساتھی اداکارہیں، ہماری سوچ بھی ایک دوسرے سے بہت ملتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ مطالعے کے شوق کی وجہ سے ہر موضوع پر بات کرسکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں آپس میں بہت سارے موضوعات پربہت سی باتیں کرتے ہیں جب کہ دیگر اداکاروں کی ایسی عادت نہیں ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved