مسلم لیگ ن فاروڈبلاک کی پانامہ فیصلہ پرقیادت کومبارکباد
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

لندن (پ ر)فارورڈ بلاک پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے راہنما شاکرقریشی، اسد بٹ، سیف خان، شاہد فاروق، چوہدری اسلم وسن، شہزاد سندھو اور دیگر راہنمائوں نے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بارے میں کہا ہے کہ قائدین و کارکنان پاکستان مسلم لیگ ن کو مبارکباد قبول ہو۔ فیصلہ کا مرکزی خیال یہی ہے کہ کیس کرنے والوں کے پیش کردہ ثبوت اس قابل نہیں کہ ان پر ملک کی تاریخ کا اتنا بڑا فیصلہ کیا جاسکے۔ شاکر قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت گرا کر حکمران بننے کے خواب دیکھنے والے بغضِ نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن میں الزامات کی بھرمار کرنے والے عدالت کے باربار کہنے کے باوجود ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ اب JIT کے سامنے ان افراد کو اپنے ثبوت دوبارہ پیش کرنے ہوں گے لیکن ان کے فرانزک ماہرین کے سرٹیفکیٹ ساتھ لانے ہوں گے جس کے بعد تحقیقات آگے بڑھیں گی۔ شاکرقرشی اور دیگر راہنمائوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ قائدین تمام تر الزامات کو جڑوں سے اکھاڑ پھینک کر قوم کے سامنے مکمل طور پر سرخرو ہوں گے۔ ہم تمام پاکستان اور دنیا بھر میں کارکنان پارٹی اور پارٹی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام تر اپوزیشن کے الزامات کو ختم کروانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں جبکہ حکومت گرانے کے خواہشمند افراد جو ملک میں سول وار اور قوم کو خون ریزی پر اتر آنے کی تحریک دیتے ہیں ان سب کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔شاکر قریشی، اسد بٹ، سیف خان، شاہد فاروق، چوہدری اسلم وسن، شہزاد سندھو، رفیق مغل، شاہد خان، عثمان، حارث، عدنان ملک، ظفر اقبال اور دیگر راہنما فارورڈ بلاک پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ پاکستان کے روشن اور باوقار مستقبل کیلئے دعا گو ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved