حکومت کے خلاف تحریک، سراج الحق کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے: شیخ رشید
  21  اپریل‬‮  2017     |     اہم خبریں
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کی سیاست ملک کے غریب عوام کیلئے ہے، ڈاکوؤں، چوروں اور لٹیروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ، پی ٹی آئی کے ساتھ جماعت اسلامی کا بھی اس جدوجہد میں ساتھ چاہتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پانامہ کیس میں 2پیپرز میں فیل ہونے کے باوجودپپوپھربھی پاس ہوگیا۔ لال حویلی میں سراج الحق کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سراج الحق کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے اور عمران خان کو بھی سراج الحق کا ساتھ دینے کی دعوت دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق کو لال حویلی میں خوش آمدید کہتے ہیں، سراج الحق کا لال حویلی آنا میرے لیے عزت کا مقام ہے، حکومت کے خلاف تحریک کے حوالے سے سراج الحق سے بات ہوئی ہے،کل عمران خان سے ملاقات کروں گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پانامہ کیس کافیصلہ ایساہی ہے کہ پپو5پیپرز میں تین میں ترقی پاس اور2میں فیل ہوگیالیکن پپوپھربھی پاس ہوگیا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
73%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
13%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved