جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پر فرد جرم عائد کر دی گئی
  21  اپریل‬‮  2017     |     اہم خبریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت 10 افراد پر ایفی ڈرین ڈرگ اسکینڈل میں فرد جرم عائد کر دی۔ایفی ڈرین اسکینڈل 2 پاکستانی فارماسوٹیکل کمپنیاں برلیکس اور ڈناس کے گرد گھومتا ہے، جو کہ طویل عرصے تک زیر التوا رہا، ان کمپنیوں پر سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرکے ایفی ڈرین کی بھاری مقدار حاصل کرنے کا مبینہ الزام تھا جبکہ ساتھ ہی یہ شبہ بھی تھا کہ کہ یہ کمپنیاں اس ڈرگ سے بنائی جانے والی ادویات کو لوگوں تک منتقل کر رہی تھی جواس کا استعمال کر کے اربوں ڈالر تک کما سکتے تھے، تاہم دونوں کمپنیوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی گیلانی کے علاوہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین، وزارت صحت کے اہلکار عبد الستار اور ڈاکٹر عبدالخلیق بھی اس کیس کے ملزمان میں شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved