امریکی حملے میں ایک پاکستانی کمانڈرسمیت داعش کے90 جنگجوزخمی
  21  اپریل‬‮  2017     |     اہم خبریں

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی غیرجوہری بم حملے میں داعش کے90 جنگجوزخمی بھی ہوئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ زخمی جنگجووں میں پاکستانی طالبان کااہم رکن بھی شامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ بم حملے میں داعش کی حال ہی میں بنائی گئی چھ سرنگیں تباہ ہوئیں،ادھر ذرائع نے بتایا کہ صوبہ ننگرہارمیں گذشتہ ہفتے کے امریکی بم حملے میں داعش کے96 جنگجو مارے گئے تھے۔ترجمان نے کہا کہ مارے جانےوالے جنگجووں میںغیرملکیوں بشمول بھارت اور ازبکستان کے غیرملکی جنگجوبھی شامل تھے۔اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
27%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
24%
پسند ںہیں آئی
41%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved