جان کو خطرہ، ڈاکٹرعاصم نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
  21  اپریل‬‮  2017     |     اہم خبریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لہذا سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے،تفصیلات کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے20اپریل کو بوٹ بیسن کے قریب 2 گاڑیوں نے پیچھا کیا، ایک ڈبل کیبن کے شیشے سیاہ تھے اور دوسری گاڑی میں مسلح افراد تھے، ان میں سے ایک شخص کو گلبرگ تھانے میں گرفتاری کے وقت دیکھا تھا جبکہ ایک شخص کا پستول میری طرف تھا جیسے مجھے وہ گولی مارنے والا ہے۔ڈاکٹر عاصم کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد کو دیکھ کر میں خوفزدہ ہوگیا اور ڈرائیور کو رفتار بڑھانے کےلئے کہا جبکہ اسی دوران میرا سیکیورٹی اسکارٹ بھی پیچھے سے آگیا جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں پنجاب چورنگی کی طرف چلی گئیں، میری جان کو خطرہ ہے لہذا سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved