پاکستان خطے میں امن اور ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،اسحاق ڈار
  21  اپریل‬‮  2017     |     اہم خبریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلئے تیار ہے ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہائیوں پر مشتمل شراکت داری ہے ۔ جمعہ کو واشنگٹن میں ہیریٹیج فاﺅنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن اور ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، پاکستان 30لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کرتا رہا ہے ، فاٹا آپریشن کی وجہ سے 13لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی ، 75فیصد لوگ واپس جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ٹھہراﺅ کا شکار رہے اور امریکہ کے ساتھ معمولی نوعیت کے اختلافات حل کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور پاکستان امریکہ کو بہت اہمیت دیتا ہے ، تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلئے تیار ہے اور امریکہ کے ساتھ دفاع اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے خواہاں ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ حاصل ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved