عدالت کا فیصلہ سب کو تسلیم کرنا چاہیے،غفور حیدری
  21  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان

ڈیرہ مراد جمالی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پانا ما لیکس کیس میں عدالت کا فیصلہ سب کو تسلیم کرنا چاہیے اگر کوئی فیصلہ تسلیم نہیں کرتے ہیںتو وہ بھی کرپشن میں برابر کے شریک ہیں کسی نے پانا مالیکس کا جھنڈا لگایا تو کسی سرے محل کا جھنڈا لگا یا لیکن جے یو آئی کی قیادت کے ہاتھ کرپشن سے صاف ہیں ان کا احتساب کرنے والا کوئی نہیں ہے قومی خزانہ خالی ہے اقتدار میں رہنے والوں کی جیبیں بھری پڑی ہیں بلوچستان میں میگا کرپشن کے فروغ میں ملوث آفیسران کے خلاف بلوچستان حکومت کرپشن کرنے والے آفیسروں کی تعنیاتی اور پٹ فیڈر کینال توسعی منصوبے میں اربوں کی کرپشن پر سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں بلوچستان حکومت ترقی کے بڑے دعوی کرتی ہے مگر زمینی حقائق اس کے بر عکس ہیں ان خیالات کا اظہار مگسی شاخ میں جے یو آئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبداللہ جتک کے بھائی کے انتقال پر ان سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد جنرل سیکریڑی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ میر نظام الدین لہڑی جے ٹی آئی بلوچستان کے جنرل سیکریڑی عبدالقیوم رند تمبو کے امیر ڈاکڑ عبدالوہاب رند بھی موجود تھے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ نصیرآباد میں ترقی کے نام پر کروڑوں روپے ملنے کے باوجود نصیرآباد ترقی وخوشحالی کا یہ عالم ہے دس منٹ کا سفر دو گھنٹوں میں طے کر رہے ہیں آئندہ انتخابات میں جے یو آئی بلوچستان میں کلین سوپ کرکے حکومت بنائے گی مجبور بلوچ اور پشتون قوم پرست پارٹیوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ ہو سکتا ہے سوائے پی ٹی آئی سے کیونکہ پی ٹی آئی سے ہمارے نظریاتی اختطافات ہیں دوسرے پارٹیاں تو دور دور تک دیکھائی نہیں دیتے اور کہاکہ اس مرتبہ نصیرآباد ڈویژن میں جے یو آئی کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ پسے ہوئے عوام اوچ پاور پلانٹ پلانٹ سے بجلی کی عدم فراہمی سمیت دیگر بینادی سولہات سے بھی محروم ہیں مفاد پرستوں کے خلاف جے یو آئی نے طے کر لیا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں عوام مخلص پارٹیوں کا ساتھ دے گی انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے نصیرآباد کے 78بند تعلیمی ادارے محکمہ ایجوکیشن کو ناک چھڑارہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved