پاکستان ایران اور افغانستان کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتا ، قومی سلامتی کی خارجہ امور کمیٹی
  21  اپریل‬‮  2017     |     اہم خبریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی سلامتی کی خارجہ امور کمیٹی میں جمعہ کو واضح کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ایران اور افغانستان کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتا ، جنرل( ر) راحیل شریف کی پہلی ترجیح ایر ان کے تحفظات دور کرنا ہوگی وہ بحیثیت کمانڈر اسلامی فوجی اتحاد ایک متوازن کردار ادا کریں گے اور مکمل با اختیار ہونگے ، افغان طالبان سے مذاکرات شروع کروانے کے لئے امریکہ ایک بار پھر رابطے کر رہا ہے ۔کلبھوشن یادیو کے معاملے پر کوئی لچک نہیں دکھائی جائے گی بھارت کو سب حقیقت معلوم ہے کہ اس کے جاسوس کا کیس کمزور ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ڈو مور کا مطالبہ پاکستان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں چئیرمین اویس لغاری کی صدارت میں ہوا جس میں قومی سلامتی کے اہم معاملات پر مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے اہم بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کو موجودہ صورت حال میں اپنے مفاد مین فیصلے کرنا ہونگے افغانستان کو ناراض کرنے کی بجائے ان سے بات کی جائے جس پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ اعلی سطح کا پارلیمانی وفد انتیس اپریل کو سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں افغانستان جائے گا اویس لغاری نے بتایا کہ اجلاس میں پاک افغان صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاپاکستان کے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ اور کمیٹی نے دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کو متوازن تعلقات برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے پاکستان علاقائی لحاظ سے سفارتی سطح پر مزید بہتر پوزیشن پر آ گیا ہے۔ ۔ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی اسلامی اتحاد کے سربراہ بننے پر مشیر قومی ناصر جنجوعہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔ اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں کی۔ذرائع کے مطابق ایران کے تحفظات پر بھی بات ہوئی اور اس حوالے سے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ جنرل ر راحیل شریف کی پہلی ترجیح اس اتحاد میں تمام اسلامی ممالک کی شمولیت یقینی بنانا ہوگا اور پاکستان کسی صورت ایران کو ناراض نہیں کر سکتا افغانستان میں بھارت کے بڑھتے اثر و رسوخ پر بھی اجلاس میں بات ہوئی اور پاکستان پرز ور دیا گیا کہ وہ اس حوالے سے دنیا کے سامنے بھارتی اصلیت بے نقاب کرے اور افغان حکومت کے تحفظات بھی دور کرنے کے لئے فوجی و سفارتی روابط کو فروغ دیا جائے کلبھوشن کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ اس بارے میں پاک فوج کا موقف دو ٹوک اور واضح ہے قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا جبکہ بھارت کا اس حوالے سے پروپیگنڈہ کامیاب نہیں ہو سکا کیونکہ پاکستان نے پہلے ہی دنیا کو بتا دیا تھا کہ کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
17%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved