برمنگھم ،سیرت کانفرنس کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلئے علماء کرام ،مشائخ عظام کااجلاس
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم(پ ر) عظمت صحابہ و شان اہل بیت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے علماء کرام و مشائخ عظام کا ختم نبوت ایجوکیشن سنٹر میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر اختر الزمان غوری بسلسلہ 17ویں سالانہ کانفرنس منعقدہ 23اپریل اتوار بعد نماز ظہر ختم نبوت ایجوکیشن سنٹر بوزلے ولیج برمنگھم میں منعقد ہوا جس میں مولانا قاری تصور الحق مدنی مولانا اکرام الحق خیری مولانا محمد قاسم مولانا عبدالرحیم مولانا عمران الحق مولانا قاری محمد ارشد مولانا ضیاء المحسن طیب مولانا آفتاب احمد مولانا قاری حق نواز مولانا محمد خورشید مولانا قاری محمد سلیم مولانا محمد زمان مولانا عادل زمان مولانا سید جمال بادشاہ مولانا محمد ادریس مولانا محمد فاروق قاسمی مولانا محمد الیاس قادری مولانا حسین ، مولانا قاری محمد زبیر ،مولانا محمد شاہد مولانا محمد نوید مولانا محمد عارف راجہ مولانا گل محمد مولانا وحید الرحمن مولانا محمد سلیمان مولانا عزیز الرحمن توحیدی مولانا محمد عثمان قاری محمود الحسن ملک اقبال مسعود الحسن کے علاوہ کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی جس میں کانفرنس کے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا۔ کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مولانا صاحبزادہ امداد الحسن نعمانی نے بتایا کہ مختلف شہروں سے فون آرہے ہیں کہ لوگ اپنے علماء کرام کی قیادت میں قافلوں کی شکل میں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ مولانا نعمانی نے کہا کہ کانفرنس نماز ظہر کے فوراً ٹھیک سوا دو بجے شروع ہوکر نماز عصر جاری رہے گی کانفرنس کے دو سیشن ہونگے پہلے اجلاس کی صدارت مولانا ڈاکٹر اختر الزمان غوری کریں گے جبکہ دوسری نشست کی صدارت خواجہ خواجگان خواجہ مولانا خلیل احمد کریں گے۔ کانفرنس میں علامہ ڈاکٹر خالد محمود، مولانا عبدالعلیم فاروقی مولانا محمد بلال مظاہری، مولانا شیخ الحدیث امداد الحق مولانا ابوبکر جہلمی مولانا فیض الحق مولانا محمد اقبال قادری مولانا محمد عمیر مولانا محمد عثمان نعمانی کے علاوہ حمد و نعت قاری محمد آصف رشیدی قاری ابرار حسین شاہ حافظ علی ایوب حافظ عثمان ذوالنورین پیش کریں گے۔ مولانانعمانی نے برطانیہ میں تمام مسلمانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور انداز میں کانفرنس میں شریک ہوکر صحابہ کرام اور اہل بیت عظام سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved