رائے ونڈ:صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا حلقہ این اے 129کے گورنمنٹ سکولوں کے اچانک دورے
  21  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان
رائے ونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے حلقہ این اے 129کے علاقوں جلال پورہ ،جودھو دھیر اور ملحقہ آبادیوں میں قائم گورنمنٹ سکولوں کے اچانک دورے کئے ،مقا می خاتون ایم این اے شازیہ مبشر کی نمائندگی ان کے شوہر رانا مبشر اقبال نے کی ،جبکہ چیف کوآرڈی نیٹر چودھری عامر اقبال سندھو بھی ان کے ساتھ تھے ،وزیر تعلیم نے مختلف سکولوں میں ناقص معیار تعلیم پر سٹاف کی سرزنش اوراساتذہ کو بہتری لانے کی ہدائت کی ،کئی سکولوں میں کمپیوٹر لیباور لیباٹریز میں فرضی کام ہورہا تھا ،بالخصوص گورنمنٹ ہائی سکول جودھودھیر کے حالات انتہائی افسوس ناک نظر آئے ،جس پر وزیر تعلیم سٹپٹا گئے اور ذمہ دار افراد کی خوب کلاس لی اور انکوائری بٹھا دی گئی ،یہاں پرکمپیوٹر روم میں درجن بھر سے زائدکمپیوٹرز کو صاف ستھرا کرکے وقتی طور پر ٹیبلوں پرسجایا گیا تھا جبکہ کلاس میں بیٹھے طالب علموں کو وزیر تعلیم کے کسی سوال کا جواب نہیں آیا،تو اصل صورت حال سامنے آئی کہ ان کو کمپیوٹر کی الف بے کا پتہ تک نہیں ،پتہ چلا کہ طالب علموں کو کمپیوٹر کی تعلیم اور ٹریننگ سرے سے ہی نہیں دی جارہی تھی بلکہ امروز وزیر تعلیم کی آمد کا سن کر سکول انتظامیہ نے فوری فرضی بندوبست کیا تھا ،اس موقع پر وزیر تعلیم نے اس بات کا سخت نوٹس لیا اور کچھ برہم بھی ہوئے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات بھاگ دوڑ کررہے ہیں ،اس سکول کیلئے لاکھوں کا فنڈ دیا گیا ہے ہر چیز مہیا کی گئی ہے ،لیکن یہاں معیار تعلیم کا نام نشان نہیں ،سامان ہونے کے باوجودجدید تعلیم فراہم نہ کرنا ناقابل برداشت ہے ،اسی سکول کے نامعلوم نان ٹیکنیکل لیبارٹری اسسٹنٹ نے کہا کہ اس کے پاس طالب علموں کو تجربات کروانے کیلئے دیا جانے والا کیمیکل گزشتہ تین سالوں کے دوران خریدا ہی نہیں گیا ،غرضیکہ مذکورہ سکول کی بلڈنگ شاندار ، فرنیچر بہترین ،مگرمعیار تعلیم صفر تھا ،وزیر تعلیم نے تقریباً تمام سکولوں کے وزٹ کے دوران سب کی کارکردگی کو مختلف وجوہات کی بنا پر غیر تسلی بخش قرار دیا ، اور سکول کونسل کے ذمہ داران کو اس کا نوٹس لینے کی ہدائت کی ،صدر پریس کلب رائے ونڈکے سوال پر وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ صوبہ میں فروغ تعلیم کے سلسلہ میںبہت مصروف ہیں اس لئے پانچ سال کے بعد یہاں کا دورہ کررہے ہیں ،لیگی کارکنان مہمانوں کی تواضع میں زیادہ مصروف نظر آئے ،ایم این اے کی نمائندگی کرتے ہوئے لیگی رہنماءرانا مبشر اقبال نے چیف کوآرڈی نیٹر چودھری عامر اقبال سندھو کو مذکورہ تمام سکولوں کی مکمل رپورٹ بنا کر انہیں پیش کرنے کی ہدائت کی ہے ، سینئر مسلم لیگی رہنماءچودھری اقبال سندھو کی جانب سے مہمانوں کا لال حویلی جودھو دھیر میں پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
67%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved