ایئرپورٹ تشددسے پاکستان کے امیج کونقصان پہنچا،کمیونٹی رہنمائ
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(نمائندہ خصوصیربنواز چغتائی) سیاسی و سماجی شخصیت سائیں محمد رزاق، چوہدری گلفام، سید افضال علی شاہ اور دیگر نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر خواتین کے ساتھ امتیازی اور تشدد کے ساتھ ایف آئی اے کے سٹاف کے سلوک پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی پوری تحقیقات کروائی جائے۔ ایسے واقعات سے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچا ہے اوورسیز پاکستانی سراپا احتجاج ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ اوصاف سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ اگر پاکستان کے ایئر پورٹ پر اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ تشدد کا راستہ اختیار کیا جائے گا تو اس کے خلاف برطانیہ میں تحریک چلائی جائے گی۔ایئر پورٹ پر آگے بھی کرپٹ افسران لوگوں سے رشوت لیتے تھے مگر تشدد کا راستہ اپنانا کس ملک کا قانون ہے۔ آج پاکستان کے اندر کرپشن کا راستہ روکنا پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے۔ پاکستانی قوم کب تک خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہے گی۔ چوہدری گلفام، سائیں محمد رزاق، سید افضال علی شاہ اور دیگر نے واقعہ کی تحقیقات اور اس پر فوری ایکشن لینے کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved