ملکی تشخص کونقصان پہنچانیوالوں سے نرمی نہ برتی جائے،صوفی غلام محمد
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم(ربنواز چغتائی) کشمیر فریڈم موومنٹ کے سربراہ صوفی غلام محمد نے کہا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر عورتوں پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اور ایسے عملے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی اس واقعے کے بعد سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہماری نوجوان نسل جو آگے ہی پاکستان جانے سے قاصر ہے اور ایسے واقعات جو سوشل میدیا پر گردش کر رہے ہیں نوجوان نسل پر بہت سے سوالات اٹھتے ہیں اس واقعہ پر تحقیقات نہایت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں روزنامہ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کشمیر فریڈم موومنٹ کے سربراہ اور کشمیری حریت پسند صوفی غلام محمد نے کہا ایف آئی اے کے سٹاف سے کوئی نرمی نہ برتی جائے اور ایسے لوگ جو پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچارہے ہیں ان کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔تربیت یافتہ سٹاف کو تعینات کیا جائے جو مسافروں کے مسائل میں اضافہ نہیں بلکہ مسافروں کے مسائل کو حل کریں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved