سیاسی جماعتیں کرپشن کیخلاف پرامن جدوجہدجاری رکھیں،محمدغالب
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے پانامہ لیکس کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اسے ختم کرنے کے دو ہی راستے ہیں کہ ملک کی عدالتیں اتنی آزاد ہوں ججز کو تحفظ ملے کہ ان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا اور دوسرا عوام کے اندر شعور بیدار ہو کہ وہ ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو کرپشن میں ملوث ہوں پاکستان پر بدقسمتی سے ستر سال سے ایسے لوگ مسلط ہیں کہ عدل و انصاف کا نظام قائم نہیں ہوسکا اور جمہوریت کے راستے میں بھی کرپشن جیسی لعنت رکاوٹ ہے ہر جگہ موجود ہے۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام جس طرح قربانیاں دے رہے ہیں اس کے پیش نظر پاکستان کی کشمیر پالیسی بھی عدم اعتماد کا شکار ہے ملک کے داخلی حالات کی وجہ سے پاکستان کے عوام کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالت پر مرکوز نہیں ہے ایک طرف بھارت کی دہشت گردی پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت اور پھر سیاسی بحران کی وجہ سے کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آتی پاکستان کے مجوزہ حالات اور تحریک آزادی کشمیر کا تقاضا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سے پاک قیادت اور جمہوری حکومت قائم ہو پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایک اہم فریق اور وکیل بھی ہے پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام پاکستان اور کشمیر کی آزادی کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور پوری قوم کیلئے چیلنج ہے کہ وہ کرپٹ عناصر سے نجات حاصل کریں۔ محمد غالب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی ایسی ہی توقعات تھیں پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر کوئی ایسا بڑا بحران پیدا نہیں ہوا کہ جس سے فوج کو مداخلت کرنا پڑتی۔ ملک کسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ فوج دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہے فوج کی سیاست میں مداخلت ملکی مفادات میں نہیں ہے البتہ فوج پس منظر میں رہ کر عدالتوں اور احتساب کے اداروں کو تحفظ مہیا کرے تاکہ عدالتوں میں انصاف ہوسکے اور ادارے آزادی سے اپنا کام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو کرپشن کے خلاف اپنی پرامن جدوجہد کو جاری رکھنا چاہئے جمہوری طریقے سے تبدیلی لانے کیلئے جماعتیں اپنے اندر بھی جمہوریت کو فروغ دیں اور جماعتوں کے اندر بھی احتساب کا نظام قائم ہو اور دوسروں کی کمزوریوں کے ساتھ ساتھ اپنا نظام بھی درست کریں قیادت اور کارکنوں کی سیاسی اور اخلاقی تربیت پر توجہ دی جائے اس سے صاف اور شفاف قیادت سامنے لانے میں مدد ملے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved