پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔۔۔ جہانگیر خان ترین کے قریبی رشتہ داراورممبر اسمبلی بھی کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے
  18  مئی‬‮  2017     |     اہم خبریں
رحیم یارخان(عمران چوہدری سے)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء جہانگیرخان ترین کادورہ رحیم یارخان بے سود۔تحصیل صدرپی ٹی آئی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل، پیپلزپارٹی کی برتری سے سیاسی پوزیشن مزیدمستحکم ہوگئی'تحصیل صدرپی ٹی آئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پربڑاسیاسی اجتماع 'سابق گورنرپنجاب وصدرپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سیداحمدمحمودکاپارٹی کومضبوط اورفعال بنانے کااعلان۔تفصیل کے مطابق چندروزقبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرخان ترین کے دورہ رحیم یارخان کے بعد سیاسی تبدیلیاں رونماہوناشروع ہوگئی ہیں جس میں پی ٹی آئی کے تحصیل صدرچوہدری جہانزیب گل اپنے ساتھیوں صوبائی نائب صدریوتھ ونگ تحریک انصاف فیاض خان اورفضل خان سلیمی سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے اس سلسلہ میں مقامی میرج ہال میں پروقار سیاسی اجتماع منعقدہواجس میں سابق گورنرپنجاب وصدرپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سیداحمدمحمود'ایم این اے قطب فریدکوریجہ' سابق ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ' ایم پی اے قاضی احمدسعید' سابق ایم پی ایزانجنیئرجاویداکبرڈھلوں ' جاویدحسن دادگجر' مخدوم سیدعلی محمود'پارٹی ٹکٹ ہولڈرزمیاں محمداسلم' میاں عبدالستار' راناطارق' سردارغضنفرخان لنگاہ ' تحصیل صدرمحمداکرم بھٹی' سٹی صدرمحمدصفدرخان کانجو' سردارحبیب الرحمن خان گوپانگ' ممتازخان چانگ' چوہدری وقارعلی سندھو' شبیراحمدوڑائچ' اطہربپڑ'مسعودصادق' جام شمس کلر' مختیاراحمدجام' عظیم سولنگی' محمدانورہاشمی' حاجی محمداقبال مغل ' چوہدری عبدالرشید'مرشدسعیدناصرسمیت دیگرپارٹی عہدیداران وکارکنان اورپی ایس ایف وپی وائی اوکے نوجوانوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی'اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم سیداحمدمحمودنے چوہدری جہانزیب اوران کے ساتھیوں کوپارٹی میں شمولیت پرمبارکباددیتے ہوئے خوش آمدیدکہااورکہاکہ چارسال گزرجانے کے باوجودموجودہ حکومت لوڈشیڈنگ سمیت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے' پیپلزپارٹی پرالزامات لگانے اورآصف زرداری کے خلاف پروپیگنڈاکرنے والی (ن) لیگ اپنے چارسالہ دوراقتدارمیں عوام کومحرومیوں کے سواکچھ نہیں دے سکی اوریہی وجہ ہے کہ آج پیپلزپارٹی عوام کی مقبول ترین اورسب سے بڑی جماعت بن گئی ہے' انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اگرپارلیمنٹ کی اہمیت سمجھتے اورعوامی مسائل کواسمبلی میں موضوع بحث بناتے توشایدآج ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوتالیکن حکومت اپنے مفادات اورکرپشن کی خاطراسمبلی میں عوامی مسائل اٹھاناگوارہ نہیں کرتی' انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام میں مقبول ہورہی تھی لیکن عمران خان اگرپانامہ سمیت دیگرایشوزاسمبلی میں حاضری یقینی بناکرآوازاٹھاتے تومثبت تبدیلی کے ساتھ پذیرائی حاصل کرتے لیکن عوام کاسارازورنعروں میں نکال بیٹھے ہیں' انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کی طرف سے اداروں کی نجکاری کی پالیسی نے ملک کوشدیدنقصان پہنچایااوراداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی جوحکومت سکول اورہسپتال بہترنہ بناسکی وہ نجکاریاں کرکے اداروں کوکیسے چلائے گی' انہوں نے کہاکہ پنجاب کا470روپے ارب کابجٹ منصفانہ تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے رحیم یارخان بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام محرومیوں کاشکار ہیں' میٹرو بس اوراورنج ٹرین منصوبوں کے لیے رحیم یارخان سمیت دیگراضلاع کابجٹ کھاناعوام کے ساتھ ناانصافی ہے ' انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018ء سے قبل ضلعی' تحصیل' یونین کونسلزاورمواضعات کی سطح پرتنظیم سازی کاعمل جلدمکمل کرلیاجائے گااورپارٹی الیکشن میں قوت بن کرابھرے گی' سابق ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاکہ حلقہ این اے196میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے ایک ہزارسے زائدووٹوں کی لیڈحاصل کی جبکہ (ن) لیگ کے دوچیئرمینزجیت سکے جن کی لیڈزایک سوتھی توایک لاکھ ووٹ لینے والے کہاں گئے ' بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کوسرمایے کے زریعے ہرایاگیالیکن اب سال2018ء کے الیکشن میں پیپلزپارٹی ضلع بھرمیں کلین سویپ کرے گی اورمحنت کش طبقے کے مینڈیٹ کاتحفظ یقینی بناکرسرمایہ داروں کومنہ توڑجواب دیں گے ' پارٹی میں ساتھیوں سمیت شامل ہونے والے چوہدری جہانزیب نے کہاکہ ان کاپیپلزپارٹی کے ساتھ نظریاتی اوراٹوٹ رشتہ ہے مقامی طور پراختلافات کی وجہ سے پیپلزپارٹی سے دورہوالیکن آج تمام اختلافات ختم کردئیے ہیں اوروعدہ کرتاہوں کہ پیپلزپارٹی کومزیدمضبوط بنانے کے لیے مخدوم سیداحمدمحمودکی قیادت میں بھرپورکرداراداکریں گے 'اس موقع پرانجنیئرجاویداکبرڈھلوں اورصفدرخان کانجوسمیت دیگرقائدین نے بھی خطاب کیا'اجتماع کے دوران پنڈال ''جئے بھٹو'' کے نعروں سے گونجتارہااورجیالوں کی کثیرتعدادنے چوہدری جہانزیب کوپارٹی میں شمولیت پربھرپوراندازمیں خوش آمدیدکیا'اجتماع کے بعد کارکنوں اورمہمانوں کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانے کابھی اہتمام کیاگیاتھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
74%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
18%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved