’’ بھارتیوں کے چھکے چھڑا دینے والی خبر آگئی‘‘ کلبھوشن کو پھانسی کا فیصلہ کر چکے۔۔۔ہر صورت لٹکایا جائے گا
  18  مئی‬‮  2017     |     اہم خبریں
دی ہیگ (روز نامہ اوصاف ) پاکستان میں سزائے موت پانیوالے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے متعلق عالمی عدالت انصاف فیصلہ آج سنائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا اعتراف کرنے والے کلبھوشن یادیوکے خلاف عالمی عدالت انصاف کے جج رونی ابراہم پاکستانی وقت کے مطابق آج سہ پہر3 بجے کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ کیس کی سماعت کے دوران پاکستانی وکلاءنے بھارتی وکلاءکی بولتی بند کردی اور ان کے دلائل کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن نے خود دہشتگردی کا اعتراف کیا اور عالمی عدالت انصاف کو کیس سننے کا دائرہ اختیار حاصل نہیں ہے ۔یاد رہے کہ بھارت نے اپنے جاسوس کی رہائی کے لئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا۔ پاکستان کے معروف قانون دان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ریاست ہے جو عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار کر سکتی ہے ۔ پاکستان کلبھوشن کو پھانسی کا فیصلہ کر چکا ہے اور ہر صورت اسے لٹکایا جائےگا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
96%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
1%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved