طالبان سربراہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی فضل اکبر سوات سے گرفتار
  18  مئی‬‮  2017     |     اہم خبریں

پشاور/سوات (مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختون خوا میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے سوات کے علاقے کوزہ بانڈہ میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے قریبی ساتھی فضل اکبر کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاو¿نٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے سوات کے علاقے کوزہ بانڈہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے قریبی ساتھی اور سنگین دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب دہشت گرد فضل اکبر کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سوات میں مولا فضل اللہ کے گھر میں اسلحہ و بارود چھپانے اور دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مل کرملا فضل اللہ کو گولہ بارود، دستی بم اور سیکیورٹی فورسز کی جعلی وردیاں فراہم کرتا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
87%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved