کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ہماری بڑی کامیابی ہے، بھارت
  18  مئی‬‮  2017     |     اہم خبریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا حتمی فیصلہ بھی ہمارے حق میں ہی آئے گا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ردعمل میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے رابطہ کیا اور ان کا اور اس مقدمے میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے وکیل ہریش سالوے کی کوششوں کی تعریف کی۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کلبھوشن کے خاندان اور بھارت کے عوام کیلئے اطمینان کا باعث ہے ۔ عالمی عدالت انصاف کے ججوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے جس پر عملدرآمد لازم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کلبھوشن یادیو کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ ہمارے لئے بڑی کامیابی ہے ۔ عالمی عدالت انصاف کی طرف سے کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے سے پاکستان بے نقاب ہوا ہے امید ہے کہ عدالت کا حتمی فیصلہ بھی ہمارے حق میں ہوگا۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کافیصلہ بھارتی عوام کیلئے ا نتہائی اطمینان کا باعث ہے ۔ سشما سوراج نے قابل تحسین کام کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت کلبھوشن کو بچانے کیلئے ہر حد تک جائے گی۔ وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ردعمل میں عدالتی فیصلے پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی طرف سے عالمی قانون کی خلاف ورزی کو بے نقاب کیا۔ وزیر اطلاعات وینکایا نائیڈو نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے قانون کی حکمرانی کی جیت ہوئی، عدالت نے کارروائی میں شفافیت کی توثیق کی ہے جس سے پاکستان انکاری تھا۔راجیہ سبھا کے رکن راجیوچندراشیکھر نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف نے حوصلہ افزاءفیصلہ دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved