فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 4 دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
  18  مئی‬‮  2017     |     اہم خبریں
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، دہشت گرد پاک فوج اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ چار خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ۔ سزا پانے والے دہشت گردوں میں محمدابراہیم، رضوان اللہ، سردارعلی اور شیر محمد شامل شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں پاک فوج اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے اور انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں نے عام شہریوں کو نشانہ بنانے اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ چار خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی تھی۔ سزا پانے والے دہشت گردوں میں ہارون الرشید ولد میاں سیدعثمان ، گل رحمان ولد زرین، احمد علی ولد بخت کرم اور اصغر خان ولد عزیزالرحمان شامل تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved