بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ رمضان بھی ہوگی، عابدشیرعلی
  19  مئی‬‮  2017     |     اہم خبریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 85فیصد علاقوں میں ریلیف دیا جائے گا لیکن جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی۔پاور جنریشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا یونی ویژن نیوز سے کہنا تھا کہ ہم نے بجلی کے شاٹ فال پر قابو پانے کا عزم کررکھا ہے ہماری حکومت نے بجلی پیداوار میں ساڑھے 5ہزار میگاواٹ اضافہ کیا رواں سال تاریخ کی سب سے زیادہ 17ہزار 720میگاواٹ بجلی پیدا کی اور اسی سال موسم سرما تک 20ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں آجائے گی جبکہ ہماری ہی حکومت میں بجلی کی پیدوار 22ہزار میگاواٹ تک پہنچے گی۔عابد شیرعلی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آنے والا ہے اس لئے سحروافطار اور تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی جبکہ 85فیصد علاقوں میں ریلیف دیا جائے گا تاہم بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہوگی۔کراچی میں توانائی بحران کے حوالے سے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں بجلی کے مسائل پر نوٹس لیا ہے وہاں بہت زیادہ بجلی چوری اور کنڈا سسٹم عام ہے لیکن ہم کراچی کے عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے نیپرا کو بھی کراچی کے مسئلے کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved