کلبھوشن یادیو سے رابطوں کے الزام میں دوافرادگرفتار
  19  مئی‬‮  2017     |     اہم خبریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ کلبھوشن یادیو کے ساتھیوں سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے رابطوں کے الزام میں دو افراد کو دھر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے کارندے لیاری سے نیٹ ورک چلا رہے تھے جن کا مقصد کراچی میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا ۔گزشتہ روز منگھوپیر میں ہونےو الے گیس پائپ لائن دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ دہشت پھیلانے کے الزام میں تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔دوسری جانب قائدآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا ۔ ایس ایس پی ملیر راو انوار کے مطابق ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ۔ادھررینجرز نے پرانی سبزی منڈی سے اغوا، قتل اور دہشتگردی میں مطلوب تین افراد کو گرفت میں لیا جن کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا جاتا ہے ۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بھی پرانی سبزی منڈی سے دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
86%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
7%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved