بھارتی وزارت خارجہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کےخلاف اپیل سے بے خبرنکلی
  19  مئی‬‮  2017     |     اہم خبریں
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف اپیل سے بے خبر، صحافی کے سوال پر بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان کے اوسان خطا ہو گئے ، کلبھوشن یادیو کے پاس سزائے موت کے خلاف اپیل کا آخری دن گزر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے پاس سزائے موت کے خلاف اپیلکا آخری دن بھی گزر گیا ہے مگرعالمی عدالت انصاف میں چیمپئن بننے والا بھارت خود بھی نہیں جانتا کہ کلبھوشن کی جانب سے اپیل دائر کی گئی ہے یا نہیں۔ قانون کے تحت سزائے موت ملنے کے بعد کلبھوشن یادیو 40 روز میں سپریم کورٹ ، صدر پاکستان ،آرمی چیف سے اپیل کرسکتا ہے۔ مگر انکے آخری روز بھی بھارت لاعلم رہا کہ کلبھوشن نے اپیل دائر کی یا نہیں۔صحافی کے سوال پر بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان بغلیں جھانکنے لگے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
22%
ٹھیک ہے
67%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
11%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved