چیمپئنزٹرافی فائنل ، پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے115رنز بنا لیے
  18  جون‬‮  2017     |     اہم خبریں

لندن(روز نامہ اوصاف ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف بغیر کسی نقصان کے100رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ مکمل کرلی ۔لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور گرین شرٹس نے20 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے115رنز بنا لئے ہیں، اظہر علی اور فخر زمان وکٹ پر موجود ہیں۔قبل بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ بعد میں بیٹنگ کےلئے موزوں ہے اور پاکستان کو کم سکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، پاکستانی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل کر ہی فائنل تک پہنچی ہے اور امید ہے کہ فائنل میں بھی اچھا مقابلہ ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
67%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved