پاکستان تحریک انصاف کی کارکنوں کو ریحام خان کے دورہ سوات سے لاتعلق رہنے کی ہدایت
  18  جون‬‮  2017     |     اہم خبریں

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خا ن کے دورہ مٹہ سوات کے موقع پر اپنی مقامی قیادت کو خبردار کر دیا ہے۔ ریحام خان کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی کونسلر ، تحصیل کونسلر اور مقامی کارکنوں کو سختی سے تنبیہ کر دی گئی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی جلسے میں شرکت نہ کرے۔ مرکزی قائدین نے کہا ہے ریحام خان پاکستان تحریک انصاف کا کبھی حصہ پہلے تھیں اور نہ اب ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ریحام خان کا نام پاکستان تحریک انصاف کے لئے قصہ پارینہ بن چکا ہے ۔ اب ان کی جانب سے پارٹی کے خلاف خوفناک سازشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس لیے کسی بھی پارٹی رہنما کو اس کا حصہ بننے سے پرہیز کرنا ہوگا۔ مرکزی قیادت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن قریب آتے ہی فصلی بٹیرے عوام کو گمراہ کرنے کےلئے سرگرم عمل ہوچکے ہیں ۔ لیکن وہ اپنے ایسے عزائم میں ناکام ہوجائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved