’’یہ تو ہمارا فوجی ہے ‘‘ 7سال تک پاک فوج کا حصہ رہنے والے فوجی فخر زمان کے بارے میں پاک بحریہ کے سربراہ کا ایسا بیان کہ جان کر آپ بھی داد دیں
  19  جون‬‮  2017     |      سپورٹس
اسلام آباد (آن لائن) نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی فخر زمان کو بھی مبارکباد دی۔ایڈمرل ذکا اللہ نے خاص طور پر فخر زمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان نیوی کوفخر زمان پر فخر ہے جو 7 سال تک پاکستان نیوی کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو واضح مارجن سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
91%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
3%
پسند ںہیں آئی
2%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved