کھوئی رٹہ پیپلز پارٹی کے چاہنے والوں کا ہے،چوہدری محبوب
  19  جون‬‮  2017     |      کشمیر

کھوئی رٹہ(نمائندہ اوصاف)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ؤں چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ، ،حاجی محمد صادق ،راجہ حفیظ ایڈووکیٹ ،جابد شاد ایڈووکیٹ ،زاہد اقبال بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حلقہ کھوئی رٹہ کے کامیاب افطار ڈنر سے ثابت ہو گیا ہے کہ حلقہ کھوئی رٹہ پیپلز پارٹی اورمحمد مطلوب انقلابی کے چاہنے والوں کا ہے کھوئی رٹہ کے افطار ڈنر میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے مخالفین کے طوطے اُڑا دئیے ہم کارکنان پیپلز پارٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کی اس پروگرام کی تمام تر کامیابی کاسر کارکنان پیپلز پارٹی کو جاتا ہے پیپلز پارٹی نے حلقہ کے اندر کامیاب افطار ڈنر منعقد کر کے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ایک سازش کے تحت الیکشن میں ہرایا گیا انشااللہ پاکستان میں نواز شریف کا تخت لرز رہا ہے جس کے افٹر شاک آزادکشمیر میں بھی محسوس ہو رہے رہنماؤں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور یہ ایک عوامی جماعت ہے آنے والا وقت پاکستان میں بلاول بھٹو زرداری کا ہے ہم اپنے حلقہ کے عوام کے بھی مشکور ہیں جنہوں گرمی اور رمضان کے مہنیہ میں افطار ڈنر میں اپنی بھرپور شرکت کی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved