پاکستانی کرکٹ ٹیم نے قوم کے سرفخرسے بلندکردیئے،چوہدری شوکت علی
  19  جون‬‮  2017     |     یورپ
بریڈ فورڈ (پ ر) بریڈ فورڈ کے دینی اور سماجی رہنما چوہدری شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 18جون اتوار ایک تاریخی دن لکھا جائے گا جب اوول کے اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ کے شاہینوں نے چوکے اور چھکے مار مار کر روایتی حریف متکبر بھارتی کرکٹ ٹیم کا بھرکس نکال دیا اور چیمپئنز ٹرافی جیت لی جس کی شکست سے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی اور لوگوں نے ٹی وی سیٹ سڑکوں پر پھینک کر توڑ دیئے اور رونا کرلانہ شروع کردیا بھارتی ٹیم کے کیپٹن کوہلی نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ٹیم دنیا بھر کی ٹیم کو ہرا سکتی ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا اور پاکستانی ٹیم کو دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغام آنے لگے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری ٹیم کو مبارکباد کے ساتھ عمرہ کرانے کا بھی اعلان کیا۔ پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی پوری قوم نے جوش و جذبہ سے منائی اور مبارکباد کے پیغام دیئے چوہدری شوکت نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دیکر پوری قوم کے سر فخر سے بلند کردیئے آج بھارت کا میڈیا بھی خون کے آنسو رو رہا ہے جو دن رات پاکستان کے خلاف زہر اگلتا رہتا ہے ویل ڈن پاکستان سب کو مبارک پاکستان زندہ باد۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved