بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی ناقابل فراموش ہے،پروفیسرممتاز
  19  جون‬‮  2017     |     یورپ
لیوٹن (پ ر) مسلم کانفرنس لیوٹن برانچ کے صدر پروفیسر امتیاز چوہدری نے چمپئن ٹرافی میں پاکستان کرکٹ کی فتح کو تاریخ ساز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے صرف موقع ملنے کی دیر ہے اور ساتھ ہی کرکٹ کے ڈھانچے کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے سکول اور کالج لیول تک اچھے گرائونڈز مہیا کئے جائیں تو ہمارا ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ سکتا ہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں جس طرح ہمارے نوجوانوں نے کارکردگی دکھائی وہ ناقابل فراموش ہے بھارت جیسی مضبوط ٹیم کو اس برے طریقے سے شکست دینا ایک غیر معمولی واقعہ ہے اس میں کھلاڑیوں کی سخت محنت' کوچ اور سلیکٹرز کی بہتر منصوبہ بندی شامل ہے جن سب کو اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ کو بطور خاص مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved