وادی میں صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بھارتی وزیر مملکت داخلہ
  19  جون‬‮  2017     |     اہم خبریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کشمیر میں بھارت کی ڈھیلی پڑتی ہوئی پکڑ پر بوکھلا کر بیان دیا ہے کہ وادی میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کشمیر میں امن برقرار رکھنے اور معمول کے حالات بحال کرنے کے لئے مرکزی سرکار ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اورملک کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکمت عملی ریاست کی عوامی منتخب حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی وضع کی جائے گی جبکہ ریاستی حکومت صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے مرکز کی طرف سے ہر قسم کی ضرورت مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں چھے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کوئی بھی سمجھدار انسان اس طرح کے وحشیانہ فعل کی مذمت کرے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved