اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے ٹائم ٹیبل دے،چوہدری لیاقت علی
  19  جون‬‮  2017     |     یورپ

وٹفورڈ (مسرت اقبال) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما اینڈ ممبر آف ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری لیاقت علی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کے حل کی خاطر پاکستان اور بھارت کو ایک محدود ٹائم ٹیبل دے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد مل سکے انہوں نے کہا اقوام متحدہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے بھارت پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ ایک مقررہ وقت کے اندر کشمیر کا مسئلہ حل کرے انہوں نے کہا بھارت نے ریاست کے اندر ریاستی دہشت گردی شروع کررکھی ہے ممتاز کشمیری رہنما نے تجویز دیتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کی حمایت اور توجہ حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر قراردادیں اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل نے منظور کی تھیں پھر مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے تمام سرکاری اداروں پر آزاد کشمیر اور اقوام متحدہ کا جھنڈا ہر گھر پر لگا ہونا چاہئے تاکہ عالمی برادری کشمیر کی متنازعہ حیثیت سے آگاہ ہوسکے تاکہ بھارت کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جاسکے کہ ریاست کے اندر پاکستان کی مداخلت کا تاثر ختم ہوسکے اس وقت بھارت کا الیکٹرانک میڈیا دن رات کشمیری پاکستانی جھنڈے دیکھ کر یہ پروپیگنڈہ کررہا ہے کہ پاکستان کے حمایت کشمیری مداخلت کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس سمیت کشمیری قیادت اس صورتحال پر اتفاق رائے قائم کرے کہ وہ عوام میں یہ شعور پیدا کریں کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کیخلاف آزاد کشمیر اور اقوام متحدہ کے جھنڈے استعمال کرکے بھارت کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جاسکے۔ چوہدری لیاقت علی نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کے بیان پر کہا حکومت آزاد کشمیر نے مسئلہ کشمیر پر پسپائی کا راستہ اختیار کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وساطت سے حکومت آزاد کشمیر مسئلہ کشمیر کی انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے یہ وقت ہے اس وقت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں حکومت آزاد کشمیر ایک کشمیر کمیشن قائم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ کنٹرول لائن کی صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر پاکستان کے وزیر دفاع' وزیر داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنا چاہئے اسلام آباد بیٹھ کر کنٹرول لائن کی صورتحال کا جائزہ و اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ اگر حکومت پاکستان کچھ نہیں کرسکتی تو ایکٹ 74 کے تحت آزاد کشمیر گورنمٹ کو وزیر برائے کارجہ سیکرٹری رکھنے کی اجازت دے تاکہ کشمیری عوام سیکرٹری خارجہ امور کے زیر باہمی مشاورت قائم کی جاسکے چوہدری لیاقت علی نے دوران انٹرویو کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور صدر آزاد کشمیر یہ منفی پروپیگنڈہ فوری بند کریں کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک تکمیل پاکستان کا ایجنڈا ہے بالکل ایسا نہیں کشمیری عوام ایک آزاد و خودمختار ریاست کیلئے لڑرہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved