حکومت کے دو سال میں ہی عوام نے ان کو مسترد کیا ہے ، امداد علی جعفری
  19  جون‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما امداد علی جعفری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور اندرون خانہ بھرتیوں نے لیگی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے ۔ پیپلز پارٹٰ کے خلاف بیانات دینے والے صوبائی وزراء اپنے مستقبل کی فکر کرے، حکومت کے دو سال میں ہی عوام نے ان کو مسترد کیا ہے ۔ حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے کے بعد حکومتی کارکردگی سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا وجود مٹ جائیگا ۔
خیرات پر رکن اسمبلی اور وزیر بننے والے وزیر جنگلات عمران وکیل پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات سے قبل اپنے گریبان میں جھانکے ۔ عمران وکیل ٹمبر مافیا کا سرغنہ ہے ۔ انہوں نے بحیثیت وزیر جولوٹ مار اور لکڑی کی غیر قانونی سمگلنگ کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ حلقہ ایک گلگت میں ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ کی قیادت میں ٹھیکے فروخت ہو رہے ہیں ، ان کے منہ سے کرپشن کے خلاف باتیں زیب نہیں دیتی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved