سکردو، المیثم ٹرسٹ کی جانب سے مستحق طلباء وطالبات سکول پییکج دیا گیا
  19  جون‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

سکردو(اوصاف نیوز) المیثم ٹرسٹ کی جانب سے مستحق طلباء وطالبات میں بیگ، وردی اور کاپیاں وغیرہ تقسیم کیاگیا۔ اس موقع پر احمد حسین منیجر نیشنل بینک آف پاکستان ، مولانا عابد حسین ، ممتاز علی چیئرمین المیثم ٹرسٹ، ماسٹر عسکری ، ماسٹر ذاکر حسین نے شرکت کیا۔ چیئرمین المیثم ٹرسٹ ممتاز علی نے کہا کہ میں نیشنل بینک کا پاکستان ۔ہیڈآفس نیشنل بینک کراچی اور احمد حسین بھائی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ

اُنہوں نے بلتستان ریجن کے 220بچوں کو سکول یوینفارم وغیرہ میں ہماری بھرپور مدد کی۔ انشاء اللہ رمضان المبارک کے فوراً بعد شگر اور گلتری کے مستحق بچوں میں سکول پیکج دیا جائے گا اور بلتستان ریجن کے 28مستحق سادات جوڑوں کی اجتماعی شادی بھی کروائی جائے گی۔ الحمدللہ اس سال بلتستان ریجن کے 866بچوں کو سکول پیکچ تقسیم کرچکے ہیں۔ہم اپنے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہمیں اُمید ہے کہ آئندہ بھی ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved