نواز شریف چوہدری نثارکو وزیر اعظم بنا دیں،سراج الحق
  17  جولائی  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(اوصاف نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خود شہادت حاصل کرنا چاہتی ہے ،نوازشریف کے نااہل ہونے سے ملک میں کوئی انارکی نہیں پھیلے گی،پانامہ سکینڈل میں موجود تمام چوروں کا احتساب ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں ن ے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف اور انکے خاندان کا احتساب ہونا چاہیے ،ماضی میں بھی ایک وزیر اعظم نااہل ہوا ،ملک میں کوئی انارگی نہیں پھیلے گی ۔انہوں نے کہاکہمسلم لیگ( ن) چاہتی ہے کہ وہ شہید ہو جائے، نواز شریف سیاسی شہادت چاہتے ہیں،جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں ثابت کیا کہ شریف خاندان کیخلاف احتساب وقت کا تقاضا ہے ،پانامہ سکینڈل میں موجود تمام چوروں کا احتساب ہونا چاہیے ،نواز شریف استعفی دیکر چوہدری نثار،احسن اقبال ،شیخ آفتاب سمیت کسی اور کو وزیر اعظم بنا دے ،یہ چوک اور چوراہا نہیں ن لیگ کو قانونی کیس کا سامنا کرنا ہو گا،وزیر اعظم کیخلاف احستاب وقت کی ضرورت ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
20%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved