نوازشریف کے خلاف فیصلہ ، وفاقی وزراء بھی میدان میں آگئے‘بڑافیصلہ سامنے آگیا
  17  جولائی  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پاناما لیکس بحران سے نکلنے کے لیے اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے باضابطہ رابطہ کرکے انھیں مذاکرات کی دعوت دینگے ، ممکنہ مذاکرات میں حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے سامنے وزیر اعظم کا استعفیٰ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے مشروط کرنے اور قبل از وقت انتخابات کی بجائے پارلیمنٹ کے اندر سے تبدیلی لانے کی شرائط رکھی جائینگی ۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پاناما لیکس بحران سے نکلنے کے لیے اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں سے پہلے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق رابطہ کریں گے اس ضمن میں پیپلز پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ،پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے باقائد رابطہ کرکے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مذاکرات کرنے کی دعوت دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے سامنے وزیر اعظم کااستعفیٰ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے مشروط کرنے اور قبل از وقت انتخابات کی بجائے پارلیمنٹ کے اندر سے تبدیلی لانے کی شرائط رکھی جائینگی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ممکنہ مذاکرات میں وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ پر اگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان حکومتی شرائط ہر کوئی نرمی دکھاتی ہے تو اس صورت میں پی ٹی آئی کو اپنے دو ٹوک موقف میں تبدیلی لانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے جو فی الوقت ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ تاہم نواز حکومت کو موجودہ بحران میں کسی حد تک ریلیف ملنے کا امکان ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved