ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس ، چیئرمین ایس ای سی پی،ظفر حجازی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
  17  جولائی  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست منظور کرلی گئی۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسپیشل جج سینٹرل ملک طاہر محمود ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کی سماعت کر تے ہوئے ظفر حجازی کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جولائی تک جواب طلب کر لیا ۔

سماعت سے قبل ظفر حجازی نے 13 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت لی ہوئی تھی۔ان کے خلاف ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا تھا ۔واضح رہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کیخلاف مقدمہ ریکارڈ میں ردوبدل کرنے اور ماتحت عملے پردباو ڈالنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved