جے آئی ٹی رپورٹ ابہام پر مبنی ،دسویں جلد کوپبلک کیا جائے،دانیال عزیز
  17  جولائی  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ ابہام پر مبنی ہے جس میں کوئی حتمی رائے شامل نہیں۔جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود شواہد پہلے دن سے ہی ردی کی ٹوکری قرار دئیے جارہے تھے اور اب ججز نے بھی بار بار دستاویزات کی تصدیق کے سوالات اٹھائے ہیں۔Back to Conversion Tool

دانیال عزیز نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کوئی حتمی رائے نہیں بلکہ یہ رپورٹ ابہام پر مشتمل ہے جس میں حقائق نظرانداز کئے گئے جب کہ رپورٹ میں زیادہ تر موسٹ لائیکلی کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔رہنما نون لیگ نے کہا کہ کتنی باریکی سے جے آئی ٹی نے کام کیا ہے، تحقیقات کے دوران جے آئی ٹی نے یہ نہیں پوچھا کہ نیسکول کمپنی کے مالک کون ہیں اور 2004 کی دستاویزات ثابت نہیں ہوئی لیکن 2006 کی تصدیق ہوگئی۔دانیال عزیز نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ دستاویزات قانونی شہادت کے لئے کار آمد ہیں اور قانون شہادت آرڈر کے تحت کیا کہ دستاویزات استعمال بھی کی جاسکتی ہیں یا نہیں؟۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved