2008ء سے2017ء تک میاں نوازشریف اورمریم صفدر کے اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشن تفصیلات سامنے آگئیں
  17  جولائی  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار جی آئی ٹی کو گذشتہ تین رہائیوں کے دوران نہ صرف حاصل کی گئی دولت کے ذرایع آمدن بلکہ جی آئی ٹی کو مطلوب دستاویزات بھی نہ دے سکے 2008ء سے2017ء تک میاں نوازشریف اورمریم صفدر کے اکاؤنٹس میں بالترتیب 1ارب41کروڑ64لاکھ50ہزار روپے اور 1ارب40لاکھ روپے کیٹرانزیکشن ریکارڈ کی گئینواز شریف نے حسین نواز اور ہل میٹل سعودی عرب سے1ارب 16کروڑ 56لاکھ 55ہزار 303روپے کے گفٹ وصول کئے جبکہ نواز شریف نے مریم صفدر کو 82کروڑ 27لاکھ 25ہزار 745روپے گفٹ کی مد میں دیئے ۔حسین نوازشریف نے سعودی عرب سے جنوری 2010ء سے اگست2010ء میں13بار رقوم بھیج جس کی ٹوٹل مالیت44کروڑ97لاکھ 43ہزار روپے تھی جبکہ ہل میٹل سعودی عرب سے اکتوبر 2013ء سے مئی2017ء میں نوازشریف کو73کروڑ 74لاکھ 54ہزار روپے کی رقم آئی کہ1993-94سے لے کر 2008-09تک اسحاق ڈار کے اثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہوا اسی عرصہ کے دوران وہ بورڈ آف انوسمینٹ کے وزیر رہنے کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ بھی رہے۔ اسحاق ڈار کے اثاثے2013-14میں 25کروڑ 66لاکھ 93ہزار سے بڑھ کر 2015-16میں 46کروڑ 46لاکھ 22ہزار روپے کی سطح پر آ گئے ہیں دستیاب دستاویزات کے مطابق 2008ء سے2017ء تک میاں نوازشریف اورمریم صفدر کے اکاؤنٹس میں 1ارب41کروڑ64لاکھ50ہزار روپے کی رقم آئی جبکہ مریم صفدر کے اکاؤنٹس میں9سالوں کے دوران1ارب40لاکھ روپے کی رقم آئی۔حسین نوازشریف نے سعودی عرب سے جنوری 2010ء سے اگست2010ء میں13بار رقوم بھیجی گئی جس کی ٹوٹل مالیت44کروڑ97لاکھ 43ہزار روپے تھی۔2009-10ء میں104.7030ملین روپے ترسیلات زر یا گفٹ کی مد میں دئیے گئے،2010-11ء میں112.163 ملین روپے دئیے گئے،2012-13ء میں189.321 ملین روپے اور2013-14ء میں24.596 ملین روپے ترسیلات زر یا گفٹ کی مد میں نوازشریف کو د ئیے گئے۔اسی طرح ہل میٹل سعودی عرب سے کی جانب سے اکتوبر 2013ء سے مئی2017ء میں نوازشریف کو13بار ترسیلات زر کی مد میں رقم بھیجی گئی جس کی مالیت73کروڑ 74لاکھ 54ہزار روپے ہے۔2013-14ء میں172.517ملین،2014-15ء میں218.811ملین،2015-16ء میں236.993ملین اور2016-17ء میں 106.623ملین روپے کی رقم نوازشریف کو ترسیلات زر یا گفٹ کی مد میں دی گئی۔مریم صفدر کی جانب سے2011-12ء میں2کروڑ48لاکھ51ہزار روپے کے گفٹ دئیے گئے۔اسی طرح نوازشریف نے2010-11ء میں مریم صفدر کو 31.700 ملین روپے،2011-12ء میں43.624 ملین روپے،2012-13ء میں35.868ملین روپے،2013-14ء میں189.170ملین روپے،2014-15ء میں310.535ملین روپے،2015-16ء میں172.522ملین روپے اور2016-17ء میں39.306 ملین روپے کی رقم گفٹ اور ترسیلات زر کی مد میں دی گئی۔مزید برآں ہل میٹل کی جانب سے مریم صفدر کو69.228ملین روپے اور112.088ملین روپے کی رقوم بھی دی گئیں۔مریم صفدر کے اکاؤنٹس سے14انفرادی لوگوں کو رقوم بھیجی گئیں یہ رقوم زمین کی فروخت کی وجہ سے ہوئی، 2010

میں زمین کی ویلیو زیرو فیصد سے بڑھ کر2016ء میں804.424ملین ریکارڈ کی گئی۔مریم صفدر نے2010-11ء میں 32.059 ملین روپے کی زمین کلےئر کی2011-12 ء میں 74.055ملین روپے،2012-13ء میں104.111ملین روپے،2013-14ء میں261.665ملین روپے،2014-15ء میں540.215ملین روپے اور2015-16ء میں804.424ملین روپے کی زمین ظاہر کی گئی۔حسین نواز اور ہل میٹل کی جانب سے نوازشریف کو1ارب16کروڑ65لاکھ55ہزار303 روپے کے گفٹ دئیے گئے جبکہ نوازشریف کی جانب سے مریم صفدر کو82کروڑ 27لاکھ25ہزار745روپے کے گفٹ دئیے گئے۔حسین نواز کی ویلتھ ٹیکس کی ریٹرن کے مطابق1991-92ء میں حسین نواز شریف کے ٹوٹل اثاثے 32لاکھ92ہزار26روپے تھے جس میں سے17ہزار346روپے کے واجبات تھیں،1991-92ء میں حسین نواز نے 31ہزار867 روپے ٹیکس ادا کیا۔1992-93ء میں حسین نواز کے اثاثوں میں30.4 ملین روپے کا اضافہ ہوا،اثاثے32لاکھ سے 3کروڑ 36لاکھ تک پہنچ گئے جبکہ واجبات بھی7لاکھ71ہزار420 روپے ہوگئے۔1994-95ء میں ٹوٹل اثاثوں کی مالیت3کروڑ40لاکھ تک ہوگئی،1994-95ء کی ویلتھ ٹیکس ریٹرن کے مطابق اثاثوں میں کمی واقع ہوئی اور یہ45 لاکھ کی سطح پر آگئے لیکن ایک سال کے وقفہ کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوگیا۔1998-99 میں حسین نواز کے اثاثوں کی مالیت6کروڑ تک پہنچ گئی۔2002-03ء کی ریٹرن کے مطابق اثاثوں میں1ملین روپے کا اضافہ ہوا مگر ذریعہ آمدن کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔حسین نواز نے ذریعہ آمدن کو چھپایا ہے دستاویزات کے مطابق مریم صفدر کی انکم ٹیکس ریٹرن میں بھی ذرایع آمدن کو چھپانے کا انکشاف ہوا،1992-93 میں ذریعہ آمدن کے ذریعہ کے باوجود اثاثوں میں حرت انگیز اضافہ ہوا،1994-95میں مریم صفدر کے ٹوٹل اثاثے3کروڑ 14لاکھ کی سطح پر حرت انگیز طور پر پہنچ گئے جو 1999میں 3کروڑ 32لاکھ 79ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئے،2000-01کی انکم ٹیکس ریٹرن کے مطابق مریم صفدر کے اثاثے 3کروڑ 40لاکھ روپے کی سطح پر تھے، مریم نواز کے اثاثوں میں اضافہ نواز شریف کے ملنے والے گفٹ کی وجہ سے ہوا، مریم صفدر نے بی ایم ڈبلیو کار حاصل کی مگر اس کو 2013-14تک اپنے اثاثوں سے ڈیلیٹ نہیں، اسحاق ڈار کی ویلتھ ٹیکس ریٹرن میں بھی ذرائع آمدن کو چھپایا گیا، 1981-82میں اسحاق ڈار کے ٹوٹل اثاثے8لاکھ 26ہزار 771روپے مالیت کے تھے اس سال ڈار نے350روپے ٹیکس ادا کیا، اسحاق ڈار کے اثاثوں میں گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا گیا اور یہ1988-89میں 14لاکھ 52ہزار 855روپے کی سطح پر پہنچ گءئے،1990-91میں ٹوٹل اثاثے 17لاکھ 95ہزار سے بڑھ کر 1994-95میں87لاکھ روپے تک پہنچ گئے جبکہ ریٹرن کے مطابق 2000میں اسحاق ڈار کے اثاثوں کی مالیت97لاکھ 73ہزار روپے کی سطح پر تھی، اس سال اسحاق ڈار نے 99ہزار 177روپے کا ٹیکس ادا کیا، 2001-02ء میں اثاثوں کی مالیت 6کروڑ 92لاکھ 25ہزار تک پہنچ گئی، اس طرح 2013-14میں وزیر خزانہ بننے کے بعد اثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، 2013-14میں اثاثے 25کروڑ 66لاکھ 93ہزار سے بڑھ کر 2015-16میں 46کروڑ 46لاکھ 22ہزار روپے کی سطح پر کر گئے ہیں، جی آئی ٹی کی جانب سے ریٹرن کے تجزیہ میں بتایا گیا کہ1993-94کے مقابلے میں 2008-09تک اسحاق ڈار کے اثاثوں میں بہت اضافہ ہوا جو کہ 2016تک جاری ہے، اسحاق ڈار نے2008میں اپنے بیٹے کو 586.93ملین روپے کا قرضہ دیا، اسحاق ڈار نے نہ صرف ذرائع آمدن چھپائے بلکہ اپنی جائیداد مس ڈکلیر بھی کی، وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی ریٹرن میں بھی ذرائع آمدن چھپاننے کا انکشاف ہوا،34لاکھ روپے کی رقم کہاں سے آئی کوئی پتہ نہیں لگ سکا، جبکہ 63لاکھ روپے کی پراپرٹی کو بھی ڈکلیئر نہیں کیا گیا، 1985-86میں 7لاکھ 47ہزار اثاثوں کی مالیت کی حامل کلثوم نواز کے اثاثے 2015-16میں2کروڑ 12ہزار کی سطح پر پہنچ گئے، مزید براں کلثوم نواز کو حسین نواز کی جانب سے 1.3ملین ۔۔۔۔۔۔ کی جانب سے 0.6ملین روپے کے گفٹ دیئے گئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved