کھوئیر ٹہ ،کارروائی میں بدنام زمانہ 2ملزمان گرفتار
  17  جولائی  2017     |      کشمیر

کھوئیر ٹہ (نمائندہ اوصاف) تھانہ پولیس کھوئیر ٹہ ان ایکشن منشیات فروشوں کے خاتمہ کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل، کریک ڈاؤن شروع کر دیاگیا ، تازہ کارروائی میں بدنام زمانہ 2ملزمان گرفتار 1 فرار ہونے میں کامیاب ، ملزمان سے 12بوتل شراب سمیت بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس بھی برآمد کر لی ، تھانہ پولیس کھوئیر ٹہ کے مطابق ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع،بڑی کارروائیاں ہوں گی سماج دشمن عناصر چھپ نہیں سکتے ایس ایچ او تھانہ پولیس کھوئیر ٹہ کی صحافیوں سے گفتگو ، عوام علاقہ کا تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے اہلکاران کو خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اخبارات میں منشیات فروشوں کے حوالہ سے شائع ہونے والی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین، ڈی ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او ملک رضوان نے منشیات فروش کے خاتمہ کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جس نے کریک ڈاؤں شروع کرتے ہوئے

ایڈیشنل ایس ایچ اوطارق محمود کی قیادت میں ڈی ایف سی رخسار حسین شاہ ، معاون ڈی ایف سی مبین اکرم راجہ، کنسٹیبلان عنصر محمود، کلیم اللہ اور دیگر نے بنڈلی کے مقام پر چھاپہ مارتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پیسو ولد صحبت علی ساکن بھروٹ گالہ اور محمد بنارس ولد محمد رفیق ساکن بنڈیاں کو گرفتار کر کے 12بوتل اعلیٰ کوالٹی کی شراب سمیت 500گرام چرس اعلیٰ کوالٹی بھی برآمد کرلی جبکہ ایک منشیات فروش عبدالحمید عرف میدی ولد نذیر ساکن بنڈلی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے ۔ تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او رضوان ملک نے صحافیوں کو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے منشیات فروش معاشرہ کے خطرناک ناسور ہیں خاتمہ کر کے دم لیں گے سماج دشمن عناصر کیلئے کھوئی رٹہ کی دھرتی تنگ کردیں گے کسی کی سفارش نہیں چلے گی سفارش کلچر سے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو تی ہے اپنے فرائض سے ہر گز کوتاہی نہیں کر سکتے عوام علاقہ تعاون کریں ۔ ادھر کھوئی رٹہ کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے کھوئی رٹہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہا کہ گزشتہ روز سے جاری کارروائیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ کھوئی رٹہ پولیس اپنے ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved