دیوان حضوری نے ہرلمحہ اللہ کی یادمیں گزار،راجہ اصغرعلی
  17  جولائی  2017     |     یورپ

کوونٹری (پ ر )پیر سید حافظ عبداللہ دیوان حضوری کا 367واں عرس مبارک جو 23جولائی بروز اتوار دن دو بجے مسلم ریسورس سینٹر کوونٹری میں انعقاد پذیر ہورہاہے عرس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی اجلاس زیر صدارت مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما و صدر کوونٹری مسلم لیگ ن راجہ اصغر علی نمبل ہوا جس میں انھوں نے کہا کہ پیر سید الحاج حافظ عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ کے فیض سے مخلوق خدا فیض یاب ہورہی ہے اللہ کے کامل ولی نے ساری زندگی اللہ کی عبادت میں گزاری اور مخلوق خدا کو اللہ کی طرف سے عطا کردہ فیض سے فیض یاب کیا انکی زندگی کا ہر لمحہ مالک کائنات کی یاد میں گزرا وہ مخلوق خدا کو حقوق اللہ حقوق العباد کو پورا کرنے کی تلقین کرتے رہے آج بھی اس کامل ولی کا فیض جاری و ساری ہے اور قیامت کی صبح تک جاری رہے گا ہر سال ان کا عرس مبارک کوونٹری میں بڑی شان و شوکت و عقیدت مندی کے ساتھ منایا جاتا ہے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عظیم الشان عرس مبارک ہورہاہے جس میں دیوان حضوری رحمتہ اللہ علیہ کے بے شمار عقیدت مند شرکت کریں گے امریکہ و یورپ سے معزز علمائے کرام مشائخ عظام علمی و ادبی سکالر اور آزاد کشمیر و پاکستان سے پیر صابان خصوصی طور پر شرکت فرما رہے ہیں جن میں پیر سائیں شعبان فرید پیر سید علی رضا شاہ بخاری ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر تارکین وطن کے ممبر اسمبلی آزاد کشمیر راجہ جاوید اقبال بھی شرکت کریں گے اس عظیم الشان عرس مبارک منعقد کرنے پر ہم صاحبزادہ عرفان احمد شاہ کے مشکور ہیں کہ وہ ہرسال دنیا بھر سے علمائے کرام و دیگر سکالر کو دعوت دے کر ان کے خطابات سے ہمیں مستفید کر تے ہیں اور ہم اپنے قلوب کو منور کرتے ہیں اور ایسے روحانی و ایمانی اجتماع سے اپنی روحانیت میں اضافہ کرتے ہی اجلاس میں حاجی ضمیر بٹ سہل بٹ اللہ دتہ مغل ہارون دین و دیگر انتظامیہ کمیٹی کے ارکان شامل تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved