ہجیر ہ میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری
  17  جولائی  2017     |      کشمیر

ہجیرہ( نمائندہ اوصاف )ہجیر ہ میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، پٹواریوں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل ،،تفصیلات کے مطابق محکمہ مال ضلع پونچھ میں پٹواریوں کے خلاف مقدمات قائم ہونے اور اُن کی گرفتاری پر سب ڈویژن ہجیرہ کے پٹواریوں اور گرداورں نے تالہ بند ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری رہی، سب ڈویژن ہجیرہ گرداورں اور پٹواریوں ہجیرہ میں دھرنا دیا جبکہ نیابت سہڑا میں بھی پٹواریوں اور گرداوروں نے بھی دفاتر کو تالہ لگا کر احتجاجی دھرنا دیا، احتجاجی دھرنے سے صدر انجمن قانون گوئیاں کامران عباس ،سجاد انجم ،افتخاری احمد ،ملک طارق محمود گرداور ، گرداور ارشاد خان، گرداورراعجاز اورنگزیب پٹواری ،

سردار محمد الطاف پٹواری ، چوہدری طارق ،اورنگزیب ،افتحار احمد راہی اور دیگر نے خطاب کیا، سہڑا نیابت میں پٹواری عقیل احمد ، پٹواری محمد شکیل، گرداور ملک نذیر احمد اور دیگر نے احتجاجی دھرنا جاری رکھا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ راہنماؤں نے کہا کہ محکمہ مال کے ملازمین کے خلاف محکمانہ انکوائر ی کے بغیر ان پر مقدمات قائم کرنا اور گرفتار ی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پٹواریوں پر مقدمات فوری ختم کیے جائیں ورنہ احتجاجی دھرنا جاری رہے گا ۔ پٹواریوں کے احتجاجی دھرنے اور ہڑتال کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے عوام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، انڈین گولہ باری کے متاثرین جو نقل مکانی کر رہے ہیں ان کا اندراج نہیں ہو رہا ، زخمیوں اور نقصانات کے حوالے سے متاثرین کی مثلیں نہیں بن پا رہیں ۔ڈومسائل ، پشتینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات شدید مشکلات کا سامناہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved