سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمل راجہ کو سابق صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، سابق بیوی قتل کی دھمکیاں
  17  جولائی  2017     |     پاکستان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کی سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ کو مسلم لیگ(قن کے سابق صوبائی وزیر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) پنجاب بشارت راجہ سے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشارت راجہ نے اپنی سابقہ بیوی گل آغا کو طلاق دے کر مجھ سے اگست 2014 ء میں شادی کی تھی لیکن اب جائیداد کو ہتھیانے کے لئے سابق بیوی پری گل آغا اور اس کا بیٹا بہروز کمال اور راجہ ناصر ان کی جان کے دشمن بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال مجھ پر 3 بار قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پری گل آغا اور اس کا بیٹا بہروز کمال ہو گا جبکہ وزیر اعلیٰ سے انصاف کی اپیل ہے کہ وہ مجھے انصاف دلوائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved