ریکارڈ ٹمپرنگ معاملہ:چیئرمین ایس ای سی پی مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال اپنے عہدہ پر پیرا جماں
  17  جولائی  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریکارڈ ٹمپرنگ معاملہ،چیئرمین ایس ای سی پی مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال اپنے عہدہ پر پیرا جماں ہیں۔عہدہ نہ چھوڑنے پر ایف آئی اے کی تفتیش متاثر ہونے لگی ہے ۔معلوما ت کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف ایف آئی اے میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر ریکارڈ ٹمپرنگ کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے مگر انہوں نے عدالت عالیہ سے راہداری ضمانت حاصل کرنے کے ساتھ ایس ای سی پی میں اپنے عہدہ پر بھی موجود ہیں ۔چیئرمین ایس ای سی پی کو عہدہ سے ہٹانے کے لیے عارضی طور پر معطل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں ایک مشاورت بھی ہوئی تاہم انہیں عہدہ سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر حجازی نے ایس ای سی پی میں ایک بار پھر ایف آئی اے کی راستے میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کی ہوئی ہیں جس کے با عث متعلقہ ریکارڈ کی فراہمی سمیت ایف آئی اے کو مذکورہ اہداف تک پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ظفر حجازی کی عبوری راہداری ضمانت آج ختم ہو رہی ہے اور انہوں نے متعلقہ فورم ضلعی جج کے پاس جاکر عبوری ضمانت میں توسیع کروانی ہے اور ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی عدالت میں ایف آئی اے ظفر حجازی سے متعلق تمام تر ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کرائے گی ۔آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ عبوری ضمانت کے حصول کے لیے ظفر حجازی کامیاب ہو جائیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved