کراچی : تحریک انصاف کی سرگرم رہنما ناز بلوچ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا لیئے
  17  جولائی  2017     |     پاکستان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رہنما ناز بلوچ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا لیئے۔پاکستان تحریک انصاف کی حمایت میں شعلہ بیانی کرنے والی سرگرم رہنما اور لیاری جیسے علاقے میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن میں کھڑی ہونے والی ناز بلوچ نے سندھ کی سیاست کو سمجھتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی رہنما پیپلزپارٹی کو پیاری ہوگئیں۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ آج میڈیا ٹاک میں کسی پر کیچڑ اچھالنے نہیں آئی ہوں۔ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ میں اپنے گھر واپس آگئی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ اپنے گھر کو لوٹ چکی ہوں،

میرے والد نے ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ کام کیا، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہوگئی، پی ٹی آئی کی سیاست صرف مرکز تک محدود ہوکر رہ گئی، کئی بار خان صاحب کو بتایا کہ سندھ کا ورکر ناراض ہو رہا ہے، مگر چیئرمین کی تمام تر توجہ پنجاب کی جانب ہی رہی۔ناز کا کہنا تھا عمران خان جب بھی کراچی آتے ہیں تو مقامی قیادت انہیں کارکنان سے دور رکھتی ہے، عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے لوگ نہ تو نوجوان ہیں اور نہ ہی وہ کارکنان کی ترجمانی کرتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور فریال تالپور نے ناز بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت کے بعد پیپلزپارٹی کی طاقت مزید بڑھے گی، انتخابات میں ہم کراچی میں بھی اکثریت حاصل کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
40%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
60%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved