مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی داعی جماعت ہے،ملک ساجد
  17  جولائی  2017     |     یورپ

برسٹل(پ ر) میاں صاحب استعفیٰ دینے میں دیر اس لئے کر رہے ہیں کہ اٹک قلعہ میں رنگ و روغن ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ میاں صاحب میچ آپ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ ایک اوور ہے اور رنز زیادہ ہیں۔ باؤلر عمران خان کی شکل میں ہے۔ نو بال وائیڈ کا کوئی چانس نہیں ہے۔ جتنی دیر کروگے کرکٹ قانون کے مطابق جرمانہ بھی ہوگا۔ سپریم کورٹ جانے کا وقت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کیا ثبوت دو گے۔ ثبوت ہوتے تو جے آئی ٹی میں دیتے۔ میاں صاحب آپ نے پوری دنیا میں پاکستان کی ناک کٹوائی ہے۔ پورا ٹبر چور نکلا ہے مسلم لیگ نے کرپشن نہیں کی۔ ن لیگ کرپٹ زدہ لوگوں پر مشتمل ہے۔ حکایت ہے کہ دین گنوا دنیا پیچھے نہ دین ہاتھ آیا نہ دنیا۔ کرسی کی خاطر عزت پیاری کی اب نہ عزت رہی نہ کرسی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے مرکزی رابطہ سیکرٹری ملک ساجد علی نے نظریہ الحاق پاکستان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ آپ نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مسلم کانفرنس کو یہ کریڈٹ جاتا ہے ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں ہر سال پوری دنیا مسلم کانفرنس کے کارکن مجاہد اول سردار عبدالقیوم کی وصیت کے مطابق نظریہ الحاق پاکستان بڑے جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ کیونکہ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی داعی جماعت ہے۔ ملک پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ مجاہد اول کے فرمان کے مطابق مسلم کانفرنس ملک پاکستان اور افواج پاکستان کے بلاتنخواہ سپاہی ہیں۔ حلقہ کھڑی کے حوالے سے آپ نے کہا کہ میں چوہدری رخسار کو برادرانہ مشورہ دیتا ہوں کہ میرے ساتھ برطانیہ میں یا حلقہ کھڑی میں مناظرہ کرلیں کہ تعمیر و ترقی کس کے دور میں ہوئی۔ حلقہ کھڑی کی تعمیر و ترقی مسلم کانفرنس اور سردار عتیق احمد خان نے کرائی ہے۔ لہٰذا چوہدری رخسار بڑھکیں نہ مارے۔ ن لیگ بچاری نے ابھی آنکھیں بھی نہیں کھولی تو موت کا فرشتہ سر پر کھڑا ہوگیا ہے۔ تعمیر و ترقی کیا کروائی ہے۔ نالہ سنگیتر پر پل چوہدری رخسار کے ہیڈ سردار عتیق احمد خان نے 31 کروڑ کی منظودی دی تھی۔ اگر غلط ثابت کرالے سیاست چھوڑ دوں گا۔ اگر صحیح ہے تو پھر کریڈٹ لینا چھوڑ دے سچ بات لوگوں کو بتائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved