’’دہلی جامع مسجد کے امام نے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ ڈالا ‘‘ انہوں نے نواز شریف سے ایسا کیا مطالبہ کیا کہ بھارت بلبلا اٹھا ؟
  17  جولائی  2017     |     دنیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد کے امام نے مسئلہ کشمیر پر نواز شریف کو خط لکھ ڈالا۔ جس پر مرکزی حکومت آپے سے باہر ہو گئی۔ امام جامع مسجد دہلی نے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھا تھا جس میں مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زرو دیا گیا تھا۔ جس پر بی جے پی کی مرکزی حکومت سیخ پا ہو گئی اور

سید احمد بخاری کے اس اقدام کو اختیار سے متجاوز قرار دے دیا ۔حکومت کا کہنا تھاکہ کوئی بھی فرد یا کمیونٹی اس بات کی مجاز نہیں کہ وہ اپنی حکومت کے نوٹس میں لائے بغیر کسی دوسری حکومت کو خط لکھے۔بی جے پی کا موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر دو ملکوں کے مابین ایک مسئلہ ہے ۔اور اسے حل کرنے کےلئے حکومتوں کے علاوہ کسی فورم پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved