بلاول کادامن کرپشن سے پاک،نواز،عمران دونوں نااہل ہوجائینگے،چوہدری یاسین
  17  جولائی  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ (افتخار پوٹھی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دامن کرپشن سے پاک و صاف ہے اور پاکستان میں آمدہ الیکشن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھرپور طریقے سے جیتیں گے' میاں نواز شریف اور عمران خان دونوں نااہل ہوجائیں گے' عوام کی نظریں بلاول بھٹو زرداری پر مرکوز ہوچکی ہیں اور وہی عوامی مسائل کو اور پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق سینئر وزیر اور اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزاد کشمیر خالد محمود خالق کی رہائش گاہ پر کیا۔ چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ ہمارے پاکستانی و کشمیری نژاد ممبران پارلیمنٹ کا مسئلہ کشمیر کو برٹش پارلیمنٹ اجاگر کرنا اہم کارنامہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کے لئے ہم سب کو مل جل کر محنت کرنی ہے اور بھارتی جارحیت اور سنگین انسانی حقوق کی پامالی سے اقوام عالم کو آگاہ کرتے رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کررکھی ہے اور کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری پہلے بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم پورا کشمیر لیں گے۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا کہ وہ چوہدری محمد یاسین کی الیکشن میں حمایت کرنے پر مشکور ہیں اور مسئلہ کشمیر کے لئے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر عالمی میڈیا اور اقوام عالم کو آگاہ کرنا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ ظلم و ستم اور زیادتی جیسے واقعات کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے سینئر صحافی محمد رمضان چغتائی' کونسلر ارشد حسین' مسعود احمد مغل ' راجہ اشفاق احمد' چوہدری محمد نذیر' راجہ محمد سلیم' پروفیسر یعقوب اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر خالد محمود خالد نے تمام معزز مہمانوں کا اپنی رہائش گاہ آمد پر استقبال اور شکریہ بھی ادا کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved